افغان طالبان نے 5اہم اضلاع پر قبضہ کرلیا 

کابل: طالبان نے افغانستان کے 5 اہم اضلاعپر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹوئٹس میں لکھا کے  زابل، اورزگان، غزنی اور نورستان کے اہم اضلاع کا کنٹرول حکومتی فورسز کو پسپا کرکے حاصل کرلیا ہے۔

قبل ازیں طالبان نے میدان وردک، بغلان اور لغمان کے چار اضلاع میں بھی اپنی حکومت قائم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس طرح مجموعی طور پر 9 اضلاع پر طالبان کی مکمل حکمرانی قائم ہوچکی ہے۔

اس حوالے سے افغانستان کے وزارت داخلہ کے ترجمان طارق ا?ریان نے عالمی خبر رساں ادارے سے بات چیت کی، انہوں نے طالبان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے حکمت عملی کے تحت پسپائی اختیار کی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان جنگجوو?ں نے زابل سمیت 5 صوبوں کے مختلف اضلاع میں داخل ہوکر سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا اور گھمسان کی جھڑپ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کردیا۔

واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا کا ا?غاز ہوچکا ہے جس کی تکمیل 11 ستمبر تک ہوجائے گی تاہم اس دوران طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں تیزی ا?گئی ہے جس میں کئی محاذوں پر فتح طالبان کو حاصل رہی ہے۔