10 جون کو سال 2021 کا پہلا سورج گرہن ہوگا

رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون 2021 (جمعرات) کو ہوگا، تاہم یہ سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق 10 جون 2021 کو سورج گرہن کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 10منٹ پر ہوگا، جو سہ پہر 3 بج کر40 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا جبکہ اس کا اختتام شام 6 بج کر 15 منٹ پر ہوگا۔ سورج گرہن کا دورانیہ تقریباً 5 گھنٹے ہوگا۔

یہ سورج گرہن زمین کے شمالی نصف کرے کے انتہائی شمالی ممالک میں دیکھا جاسکے گا جن میں کینیڈا کے کچھ مقامات، گرین لینڈ، روس اور چین کے انتہائی شمالی علاقے شامل ہیں جو قطب شمالی کے قریب واقع ہیں۔