سی این این سمیت متعدد غیر ملکی میڈیا ویب سائٹ ڈاؤن

انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی وجہ سے سی این این سمیت متعدد انٹرنیشنل میڈیا ویب سائٹ بھی ڈاؤن ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ ڈاؤن ہونے سے فنانشل ٹائمز، انڈیپینڈنٹ ،نیو یارک ٹائمز، بی بی سی اور بلوم برگ کی نیوز ویب سائٹس سمیت متعدد ویب سائٹ ڈاون ہوگئیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی معطلی سے ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز تک رسائی متاثر ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ برطانوی حکومت کی آفیشل ویب سائٹ کا لنک بھی ڈاؤن ہوگیا جبکہ ایمازون کی ویب سائٹ تک رسائی میں بھی مشکل ہے۔

رپورٹس کے مطابق فوری طور پر انٹرنیٹ کی معطلی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔