گاندھی کی پڑپوتی کو جنوبی افریقی عدالت نے 7سال قید کی سزا سنا دی

جنوبی افریقہ:جنوبی افریقہ کی ایک عدالت نے مہاتما گاندھی کی پڑپوتی کو دھوکہ دہی اور چھ کروڑ رینڈ کی جعلسازی کے الزام میں سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔

رینڈ جنوبی افریقہ کی کرنسی ہے اور انڈین روپے میں اس مبینہ دھوکہ دہی کی کل رقم تقریبا 32 لاکھ 50 ہزار روپے تک ہے۔

پیر کے روز ڈربن کی ایک عدالت نے 56 سالہ آشیش لتا رامگووند کو سزا سنائی۔

 آشیش لتا پر صنعتکار ایس آر مہاراج کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔

ایس آر مہاراج نے مبینہ طور پر انھیں انڈیا سے ایک کھیپ درآمد کرنے اور کسٹم ڈیوٹی کو کلیئر کرنے کے لیے 62 لاکھ رینڈ دیئے۔