دنیا کی سب سے بڑی خفیہ فوج کی تشکیل

نیویارک:پینٹا گون نے گزشتہ 10 سالوں میں دنیا کی سب سے بڑی خفیہ فوج  تشکیل دی ہے جس نے بہت "مذموم" کارروائیاں کیں  جن کی خود امریکہ نے بھی متعدد مرتبہ مذمت کی۔

"ملٹری کی خفیہ انڈرکور فوج کے اندر"کے عنوان سے امریکی میگزین نیوز ویک  کی خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2سال کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ اس خفیہ فوج سے اب تقریبا60ہزار افراد تعلق رکھتے ہیں۔

 متعدد شناخت چھپاتے ہوئے کسی کی نظر میں آ ئے بغیر کام کررہے ہیں،وسیع پروگرام کے تمام حصہ کو "سگنیچر ریڈکشن" کہتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خفیہ فوج میں دیگر کے علاوہ کارروائی کرنے والی خصوصی فوج اور فوجی انٹیلی جنس ماہرین شامل ہیں جنہوں نے کچھ خطوں میں فون ریکارڈ کرنے کی سرگرمیوں اور سوشل میڈیا پر ساز باز کرنے  جیسی عوام کے علم میں موجود کارروائیاں کی ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے جو چیز ابھرتی ہے وہ امریکی فوج کے کم معروف شعبے کی ایک کھڑکی ہے اور یہ ایک مکمل بے ضابطہ سرگرمی بھی ہے، اس میں مزید کہا گیاہے کہ اس پروگرام کا مجموعی حجم  نامعلوم ہے  اور اس کے فوجی پالیسیوں اور ثقافت پر اثر و رسوخ  کا معائنہ نہیں کیا گیا۔

اس میں کہا گیاہے کہ کانگریس نے کبھی اس موضوع پر سماعت منعقد نہیں کی اور  پھر بھی اس بہت بڑی خفیہ طاقت کو تیار کرنے والی فوج  امریکی قوانین، جنیوا کنونشنز، فوجی طرز عمل کے ضابطہ اور بنیادی احتساب کو چیلنج کرتی ہے۔