دمشق:شام کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں اسرائیلی حملوں کے باعث 11 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
ایک جنگی نگران نے بدھ کے روز بتایا کہ ان حملوں میں شام کے وسطی صوبہ حمص اور دارالحکومت دمشق کے دیہی علاقوں میں ایک سائنسی تحقیقی مرکز اور دیگر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، متاثرہ افراد میں ایک افسر بھی شامل ہے۔
سرکاری نیوز ایجنسی نے ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں لیکن کہا ہے کہ فضائی دفاع نے حملے کا جواب دیا ہے۔
اسرائیل کے یہ حملے ملک بھر میں شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے والے اقدامات کے سلسلے میں تازہ ترین ہیں۔