2021 کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا

رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج (10 جون) کو ہوگا، تاہم پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج (10 جون) کو ہوگا،جس کا آغازپاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 12 منٹ پر ہوگا جو سہ پہر 3 بج کر 42 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا جبکہ اس کا اختتام شام 6 بج کر 17 منٹ پر ہوگا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ آج سورج گرہن کا مجموعی دورانیہ 5 گھنٹے اور 5 منٹ رہے گا۔
البتہ یہ سورج گرہن زمین کے شمالی نصف کرے کے صرف ان ہی علاقوں میں دیکھا جاسکے گا جو قطب شمالی (آرکٹک/ نارتھ پول) کے قریب واقع ہیں اور جن میں کینیڈا کے کچھ مقامات، گرین لینڈ، روس اور چین کے انتہائی شمالی علاقے شامل ہیں۔