سوشل میڈیا پر ایک ہنستی مسکراتی لڑکی کی تصویرآج کل زیر گردش ہے جنہیں دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔
تصویر میں دکھنے والی اس ہنستی مسکراتی لڑکی کا نام راوان دیک ہے، جس کا تعلق عرب ملک اردن سے ہے۔
تصویر میں راوان دیک اپنے ہاتھوں میں قرآن کریم تھامے ہوئے خوشی کا اظہار کرتی نظر آرہی ہے جو کہ حال ہی میں قرآن کریم مکمل حفظ کر چکی ہے۔
سوشل میڈیا پہ زیر گردش اس پوسٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ہنستی مسکراتی اردنی لڑکی ڈاون سینڈروم کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باوجود قرآن کریم کو مکمل حفظ کر چکی ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ کافی پسند کیا جارہا ہے اور لاکھوں لوگوں کی جانب سے راوان دیک کو مبارکبادی پیغام کے ساتھ یہ پوسٹ شئیر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاون سینڈروم ایک جینیاتی نقص ہوتا ہے اور ڈاؤن سنڈروم کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے ذہنی اور جسمانی معذوری کا شکار ہوتے ہیں۔ تاہم طبی سائنس جیسے جیسے ترقی کر رہی ہے، ویسے ویسے ایسی ذہنی اور جسمانی بیماریوں اور نقائص کا بھی پتہ چل رہا ہے، جن کے شکار افراد کو معاشرے پر بوجھ سمجھا جاتا ہے۔ دماغی اور جسمانی معذوری کے شکار بچوں کو اکثر معاشروں میں گھروں سے باہر نہیں نکالا جاتا یا ان کو باعث ذلت سمجھا جاتا ہے۔ تاہم ایسے انسان احمق نہیں بلکہ محض مختلف ہوتے ہیں اور خصوصی توجہ کے مستحق ہوتے ہیں۔