ابوظہبی: پی ایس ایل 6 کے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف دیا ہے۔
ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے میچ میںاس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تو حیدر علی پہلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر واپس لوٹ گئے اور شعیب ملک بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
کامران اکمل اور ڈیوڈ ملر نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کیں۔
ڈیوڈ ملر 73 اور کامران اکمل 59 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رومن پاول نے بھی 43 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ردرفوڈ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز نے 2، محمد حسنین اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
گزشتہ روز گیند ہیلمٹ پر لگنے کے باعث آندرے رسل آج کے میچ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ ویلڈرمتھ کی جگہ ظاہر خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔