گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جسے دیکھتے صارفین ششدر رہ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے علاقے گھاٹ کوپر میں پارکنگ میں کھڑی گاڑی دیکھتے ہی دیکھتے زمین میں دھنس گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ علاقہ مکینوں کی غفلت کے باعث پیش آیا جنہوں نے ایک گہرے کنوئیں پر کنکریٹ کا سلیب رکھ کے جگہ کو ڈھک دیا تھا جسے لوگوں نے پارکنگ ایریا بنا ڈالا۔
رپورٹس کے مطابق ممبئی میں ہونے والی مون سون بارشوں نے شہر کا نظام درہم برہم کر رکھا ہے اور مزکورہ واقعہ بھی نکاسی آب کے نظام کوبارش سے پہنچنے والے نقصان کے باعث پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی گھنٹے بعد گاڑی کو اس گڑھے سے نکال لیا گیا ہے۔