وہ دن گئے جب دنیا کی قسمت کا فیصلہ چھوٹے گروپ کے ہاتھ میں تھا۔ چین کا کرارا جواب

 چین نے اپنے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کے مقابلے کےلیے امریکی منصوبہ منظورکرنے پر ترقی یافتہ ملکو ں کے گروپ جی سیون کو کرارا جواب دے دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے گروپ جی-7 کے ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 چین نے جی-7 ممالک کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دن چلے گئے جب دنیا کی قسمت کا فیصلہ چھوٹے گروپ کے ہاتھ میں تھا۔

چین نے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے کا متبادل لانے کی جی-سیون کے منصوبے کو ناممکن، جبری مقشقت کے الزام کو جھوٹا اور سنگیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو بہتان قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا پر چھوٹے گروپ کی حکمرانی نہیں چلتی۔

چین نے واضح طور پر متنبہ کیا ہے کہ وہ دن ختم ہو چکے ہیں جب ’چھوٹے‘ ممالک کے گروپ دنیا کی قسمت کا فیصلہ کیا کرتے تھے۔ ان چھوٹے گروپ کے تراشے گئے نام نہاد اصول نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے اصولوں پر مبنی عالمی نظام ہی اصلی بین الاقوامی آرڈر ہے۔

واضح رہے کہ جی سیون ممالک نےامریکا کے’Build Back Better World‘ منصوبے پر اتفاق کیا تھا تاہم  چین کی جانب سے یہ بیان بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹ کے مقابلے کے لیے امریکی منصوبے ’Build Back Better World‘ پر رد عمل میں سامنے آیاہے۔