کینسر کو شکست دینے کے قریب پہنچ گئی،کیٹ مڈلٹن کاانکشاف

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کینسر کو شکست دینے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

 

جب بھی برطانوی شاہی خاندان کاذکر آتاہے توڈیانا کا ہنستامُسکراتاچہرہ لوگوں کی آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے،اب ”پرنسر آف ویلز“ کی کمی ان کی بہو یعنی ”ڈچزآف کیمبرج“ کیٹ مڈلٹن بخوبی پوری کر رہی ہیں،وہ بھی اپنی دلفریب مُسکراہٹ اورشرارت سے بھرپور آنکھوں کے ساتھ ”میڈیا کی لاڈلی“ہیں،انہیں بھی ڈیانا کی طرح ”سائیلنٹ بیوٹی“قراردیاجاتاہے۔

 

 

کیٹ مڈلٹن2011ءمیں شہزادہ ولیم سے شادی کے بعد شاہی خاندان کاحصّہ بنیں اور”ڈچزآف کیمبرج“کے شاہی خطاب کی حقدار قرار پائیں۔

 

مارچ 2024 میں کیٹ مڈلٹن نے کینسر کی تشخیص کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کی کئی ماہ تک لندن کے ہسپتال میں کیمو تھراپی ہوئی تھی ،تاہم اب ان کاکہناہے کہ  کینسر کی علامات غائب ہوچکی ہیں اور انہوں نے اپنی پوری توجہ ریکوری پر مرکوز کرلی ہے۔

 

 

”ڈچزآف کیمبرج“ نے کہاہے کہ ہر وہ فرد جسے کینسر کی تشخیص کا تجربہ ہوچکا ہو، یہ جانتا ہے کہ اسے نئے معمولات کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنا ہوتا ہے، مگر میں اب ایک بامقصد سال میں آگے بڑھنے کی منتظر ہوں، آپ سب کی سپورٹ کا شکریہ۔