شادی کیلئے 18سال عمر لازمی، خلاف ورزی پر سزا تجویز

پشاور:خیبر پختونخوا میں کم عمر افراد کی شادی پر پابندی لگانے کیلئے قانونی مسودہ صوبائی اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا گیا ہے ٗ جس میں 18 سال سے کم عمر کے بچوں کی شادی پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے

 خلاف ورزی پر تین سال تک قید کی سزا ٗدولہا جو 18 سال سے کم عمر کی لڑکی کے ساتھ شادی کرتا ہے یا اس طرح کے فعل میں شامل افراد خواہ وہ اس کے والدین ہوں یا کوئی دوسرے لوگ ٗ ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی جس کی مدت کم از کم دوسال ہوگی۔

 پیپلز پارٹی کی خاتون رکن نگہت یاسمین اورکزئی کی جانب سے جمع کردہ بل کے مندرجات میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بل مجرم کو بغیر وارنٹ کے گرفتارکر سکے گا یہ عمل ناقابل ضمانت گا۔

اس کے علاوہ مجسٹریٹ اور عدالت کو پابند بنایا جائیگا اس طرح کے واقعات کا فیصلہ 90 دن کے اندر یقینی بنانا ہوگا۔