وادی سوات کے معروف سیاحتی مقام مالم جبہ کی رونقیں بحال

خیبر پختونخوا کی حسین وادی سوات کے معروف سیاحتی مقام مالم جبہ کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں اور ملک بھر کے سیاحوں نے بھی اس حسین وادی کا رخ کرلیا ہے۔

حکومت کی جانب سے سیاحتی مقامات  کھولنےکے اعلان  کے بعد  ڈھائی ماہ سے بند مالم جبہ ریزورٹ کو بھی سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا۔

سطح سمندر سے 9200 فٹ بلندی پر واقع مالم جبہ ریزورٹ کھلنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی اسپورٹس خیبر پختونخوا اسفندیار خان کا کہناتھا کہ  سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ حالات نارمل ہوگئے، وزیر اعظم پاکستان بھی چاہتے ہیں کہ سیاحت کو فروغ ملے۔

عالمی وبا کورونا کے کسیز میں کمی آنے اور سیاحت کھلنے کے بعد مالم جبہ کے رونقیں بحال ہو گئی ہیں اور ملک بھر کے سیاحوں نے بھی اس حسین وادی کا رخ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کی تیسری لہر کے دوران سیاحتی مقامات بند ہونے سے جہاں شہری ذہنی باؤ کا شکار ر ہے وہیں ہوٹل اور سیاحتی انڈسٹری کو بھی نقصان پہنچا۔تاہم کورونا  کسیز میں کمی آنے اور سیاحت کھلنے کے بعدسیاحوں نے پھر سے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا ہے اور سیاحتی مقامات کی رونقیں پھر سے بحال ہو گئی ہیں۔