تھائی لینڈ میں کورونا ویکسی نیشن مہم کامیاب کرانے کے لیے منفرد پیش کش مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے شمالی ضلع میں مقامی انتظامیہ نے ہر ہفتے 50 ہزار پاکستانی روپے مالیت کا ایک بچھڑا اس خوش نصیب کو دینے کا اعلان کیا ہے جو ویکسین لگوائے گا، قرعہ اندازی کے ذریعے 24 ہفتے تک 24 بچھڑے دیے جائیں گے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق اس مہم کے اعلان کے بعد ویکسین لگوانے والوں میں جوش و خروش بڑھ رہا ہے اور ویکسی نیشن کرانے والوں کی تعداد سیکڑوں سے ہزاروں میں چلی گئی ہے۔