سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات۔۔۔

دنیا کے شمالی نصف کرے (northern hemisphere) میں آج 21 جون کو سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق 22 جون بروز منگل سے دن کا دورانیہ بتدریج کم اور راتیں طویل ہونا شروع ہو جائیں گی۔

ماہرینِ کے مطابق 22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابرہو جاتا ہے۔

اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے، جبکہ 22 دسمبر کو سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔

دلچسپی کی بات یہ ہے کہ دنیا کے شمالی نصف کرے (northern hemisphere) میں آج سال کا سب سے طویل دن ہے جبکہ، اس کے برعکس، جنوبی (southern) نصف کرے میں سال کا سب سے چھوٹا دن ہے۔

شمالی نصف کرے میں واقع ممالک یعنی پاکستان، بھارت، چین، روس، امریکا، کینیڈا اور برطانیہ وغیرہ میں آج سال کا طویل ترین دن ہے جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں سال کا مختصر ترین دن ہے (کیونکہ وہ جنوبی نصف کرے میں واقع ہیں)۔

کیونکہ زمین اپنے محور پر جھکی ہوئی ہے، اس لیے شمالی اور جنوبی نصف کرے کے موسم ایک دوسرے سے بالکل الٹ ہوتے ہیں؛ اور جب ایک طرف سال کا طویل ترین دن ہوتا ہے تو دوسری جانب سال کا مختصر ترین دن ہوتا ہے۔