کانسٹیبل نے سالے سے مل کر پولیس کو ماموں بنادیا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے مرادآباد میں تعینات پولیس کانسٹیبل انل کمار نے اپنے سالے کو گھر میں پولیس ٹریننگ دے کر اپنی ڈیوٹی پر بھیجتا رہا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مرادآباد پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کانسٹیبل انل کمار کے خلاف نامعلوم شخص نے پولیس کو اطلاع میں بتایا کہ کانسٹیبل انل کمار کی جگہ اس کا سالہ انل سونی ڈیوٹی کرتا ہے۔

پولیس حکام نے اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے انل کمار کو حراست میں لے لیا جبکہ اس کا سالہ تاحال مفرور ہے۔