ملک کی سیاسی لیڈرشپ کو ماریہ واسطی کے دلچسپ مشورے

پاکستان کی سینئر اور معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے ملک کی سیاسی لیڈرشپ کو دلچسپ مشورے دے دیئے۔

اداکارہ ماریہ واسطی حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں اور دوران شو دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔

پروگرام کے میزبان نے ماریہ واسطی سے پاکستان کے معروف سیاستدانوں کے لیے مشورے بھی طلب کیے جس پر اداکارہ نے

اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو گھبرانا نہیں ہےکیوں کہ ہم  اب بہت گھبراچکے ہیں، میں خود ’تبدیلی‘ سے کافی گھبراگئی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو بین الاقوامی فورم پر سوچ کر بولنا چاہیے۔

ماریہ واسطی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اپنے پلیٹلیٹس پورے کرنے کا مشورہ دیا۔

آصف زرداری کے حوالے سے ماریہ واسطی  کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی مشورہ نہیں دے سکتی صرف دعا دوں گی اور دیکھنا یہ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ان کے مشوروں سے کس طرح مستفید ہوتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور معاون خصوصی  فردوس عاشق اعوان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ دونوں  میرے پسندیدہ کردار ہیں، یہ دونوں ایک ایسے پزل ہیں جن کے حوالے سے سمجھ ہی نہیں آتا یہ کیسے حل ہوں گے، ان پر کوئی بھی کوئی الزام نہیں لگاسکتا۔

فردوس عاشق کی پیپلز پارٹی کے قادر مندو خیل سے متعلق گرما گرمی پر کی جانے والی گفتگو کے دوران ماریہ واسطی نے کہا کہ میں بھی ایک دو بار لوگوں کو تھپڑ بھی لگاچکی ہوں۔