کوئٹہ:خداداد صلاحیتوں کا حامل 8 سالہ طالب علم "ڈاکٹر شیری"

کوئٹہ کے شاہیرخالد خان کی عمر تو 8 سال ہے لیکن چھوٹی سی عمر میں ہی ان کی ذہانت نے دیکھنے وا لوں کو حیرا ن کر رکھا ہے۔

خداداد صلاحیتوں کے حامل کوئٹہ کے 8 سالہ شاہیر ڈاکٹر شیری یا پروفیسرکے طور پر جانے جاتے ہیں جو کہ مختلف علوم پر دسترس رکھتے ہیں اور بہت اچھے طریقے سے پڑھانا بھی جانتے ہیں ۔

چھوٹی سی عمر میں شاہیر  مختلف تعلیمی اداروں اور نیشنل سیکیورٹی ورک شاپ میں بھی لیکچر دے چکے ہیں۔

مستقبل میں شاہیر  فلکیات اور تعلیم کے شعبوں میں تحقیق کے خواہش مند ہیں تاکہ ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔