اوٹاوا: کینیڈا کی ریاست سسکیچوان میں سابق اسکول سے اجتماعی قبریں دریافت کی گئی ہیں۔
کینیڈا کی ریاست سسکیچوان کے شہرریجینا سے تقریباً 140 کلومیٹر دورایک سابق بورڈنگ اسکول میں قبریں دریافت ہوئی ہیں جن میں سینکڑوں قبائلی بچوں کی لاشیں دفن ہیں۔
اس متعلق قبائلی افراد کی نمائندگی کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی قبریں بڑی تعداد میں ہیں جوکینیڈا میں آج تک کی تاریخ میں سب سے بڑی تعداد ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
بورڈنگ سکول 1899 سے 1997 کے درمیان تک چل رہا تھا۔
فرسٹ نیشن نے 1970 میں اسکول کے قبرستان کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیا تھا۔ جس کے بعد سے وہ تمام سابقہ قبائلی رہائشی اسکولوں میں ممکنہ اجتماعی قبروں کی تحقیقات کررہے ہیں۔
گزشتہ ماہ بھی کینیڈا کے ایک سابق بورڈنگ اسکول سے اجتماعی قبربرآمد ہوئی تھی جس میں سے 215 بچوں کی باقیات نکالی گئی ہیں۔
یہ اسکول 1978 میں بند ہوگیا تھا اور برآمد ہونے والی باقیات برٹش کولمبیا کے شہر کملوپس کے طلبا کی ہیں۔
واضح رہے کہ 19 اور20 ویں صدی کے دوران کینیڈا میں حکومت اورمذہبی حکام کے ذریعے چلائے جانے والے بورڈنگ اسکول میں قدیم مقامی نسل سے تعلق رکھنے والے بچوں کووالدین سے زبردستی علیحدہ رکھ کر نئی زبان اور جدید ثقافت اپنانے پر مجبور کیا جاتا تھا۔