کرپٹ عناصر کے سامنے نہیں جھکونگا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکانِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ 

ملاقات میں ارکانِ قومی اسمبلی سلیم الرحمن، صالح محمد، مجاہد علی، نور عالم خان، ملک فخر زمان، ملک انور تاج، شیر اکبر خان اور گل داد خان موجود تھے۔ اس موقع پر متعلقہ حلقوں کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف ان کی جدوجہد جاری رہے گی اور وہ ایسے عناصر کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے،اس حوالے سے تحریک انصاف کا منشور اور ان کی پالیسیاں بہت واضح ہیں۔

اپوزیشن قانون سازی کے لئے مثبت تعاون کرے تو حکومت بھی دو قدم آگے بڑھے گی لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم ان کی کرپشن پر پردہ ڈالتے ہوئے انہیں این آر او دے دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو ان سے یہاں ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا مقصد کرپشن کا خاتمہ بنایا ہوہے لیکن کرپٹ مافیا ہر جگہ موجود ہے اور اپنی طاقت کے بل بوتے پر انصاف کے نظام پر بھی یہ لوگ حاوی ہونا چاہتے ہیں اسی لئے ہم انتخابی اصلاحات کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی اصلاحات چاہتے ہیں تا کہ ہر ادارہ آزادی اور خود مختاری سے کام کر سکے۔

 الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے، انتخابی دھاندلی کو پہلی بار روکنے کیلئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے الیکٹرانک ووٹنگ سے متعلق پیش رفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا عمل شفاف انتخابات کا راستہ ہے، دونوں ایوانوں میں اس پراسس پر قوم کی نظریں ہیں، انتخابی دھاندلی کو پہلی بار روکنے کیلئے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔