شاہ رخ خان یا عبدالرحمان؟ بالی ووڈ کنگ بارے نیا ا نکشاف

 بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اداکار و میزبان انوپم کھیر کے ایک شو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ان کی نانی نے بچپن میں ان کا نام عبدالرحمان رکھا تھا۔

دوران شو بالی ووڈ کنگ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ عبدالرحمان نامی کسی انسان کو جانتے ہیں؟ اس پر شاہ رخ خان نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میں اس نام کے کسی شخص کو نہیں جانتا لیکن میری نانی نے بچپن میں میرا نام عبدالرحمان رکھا تھا۔

دوران انٹرویو اداکار کا کہنا تھا کہ میرا یہ نام کہیں رجسٹرڈ نہیں ہوا تھا لیکن نانی چاہتی تھیں میرا نام یہ ہی رہے جو مجھے کافی عجیب لگا تھا۔

بالی وڈ سپر اسٹار نے مزید بتایا کہ والد نے شاہ رخ نام رکھا تھا جو میری پہچان بنا۔