آسٹریلیا میں 2سکائی ڈائیورزہزاروں فٹ بلندی سے گر کر ہلاک

سڈنی: آسڑیلیا میں اسکائی ڈائیونگ کرنے والے انسٹرکٹر اور ان کے شاگرد اسکائی ڈائیونگ سے پہلے ہی اچانک جہاز سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی کے علاقے گولبرن میں دو اسکائی ڈرائیورز کو لے جانے والے طیارے میں موجود دونوں ڈائیورز فضا میں چھلانگ لگانے ہی والے تھے کہ اچانک کسی وجہ سے جہاز سے نیچے گر گئے۔

دونوں اسکائی ڈرائیورز ہزاروں فٹ بلندی سے نیچے رن وے پر گرے اور دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے اسکائی ڈایورز کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

اسکائی ڈائیورز کی اچانک طیارے سے گرنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ انسٹرکٹر ڈائیور نہ صرف تجربہ کار تھے بلکہ وہ ڈھائی ہزار سے زائد بار ڈائیونگ کرچکے تھے۔

فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ جس میں پولیس افسران کے ساتھ آسٹریلیا کے سیفٹی بیورو ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔