دولہے نے کھانے میں"مٹن کڑی" نہ ہونے پہ شادی سے ہی انکار کردیا

بھارت میں 27 سالہ رماکانت پترا نامی دولہے نے کھانے میں محض "مٹن کڑی" نہ ہونے پہ شادی سے ہی انکار کردیا۔

شادی کی رسومات کا آغاز ہونے سے قبل شادی سے انکار کردیا اور تقریب چھوڑ کر چلا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی رسومات کا آغاز ہونے سے قبل باراتیوں کو کھانے کیلئے لے جایا گیا تو معلوم ہوا مینیو میں بھارتی ڈش مٹن کڑی شامل نہیں کی گئی جس پر دولہا آگ بگولہ ہوگیا ۔

دلہن والوں کی بے پناہ منتوں کے باوجود لڑکے والے نہ مانے اور شادی سے انکار کردیا اور دولہا شادی کی تقریب چھوڑ کر چلا گیا۔