ہمیشہ خبروں میں رہنے والی مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کل انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصدیق کی اور ساتھ ہی اپنے ہاتھوں اور کسی مرد کے ہاتھوں کی تصویر لگائی مگر کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ تصویر ڈیلیٹ بھی کردی۔
اب خبریں گرم ہیں کہ حریم شاہ نے کسی رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی ہے اور اس رکن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے تاہم حریم شاہ نے اس رکن کا نام ظاہر نہیں کیا۔
حریم شاہ کے بیان کے بعد سندھ کے صوبائی وزرا کے مختلف مگر دلچسپ بیانات سامنے آنے لگے۔
وزیر ترقی نسواں سندھ شہلا رضا نے اسے حریم شاہ کا ذاتی معاملہ قرار دے دیا۔
وزیر تعلیم سندھ سعیدغنی بھی تردید کرنے لگے،اور میڈیا کے سوال پر انہوں نے اپنا ہاتھ دکھا کر کہا کہ انہوں نے کوئی انگوٹھی نہیں پہنی ہوئی۔