چین سے کورونا ویکسین کی مزید 30 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ گئی

چین سے سائنو ویک ویکسین کی 30 لاکھ ڈوزپر مشتمل کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی ۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ویکسین قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ذریعے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچائی گئی۔

ذرائع کے مطابق سائنو ویک ویکسین کی کھیپ 30 لاکھ ڈوزپر مشتمل ہے۔

ذرائع کے مطابق ای پی آئی نے صوبوں کو کورونا ویکسین کی ترسیل کا پلان پہلے ہی سے تیار کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں موڈرنا ویکسین کی ایک بڑی کھیپ پاکستان آ رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ طلبہ اور دیگر اوورسیز پاکستانیوں کو موڈرنا ویکسین لگنا شروع ہوجائے گی۔