کینیڈا میں قیامت خیز گرمی سے 233شہری ہلاک

 اوٹاوہ:سرد ترین ملک کینیڈا میں قیامت خیز گرمی سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا ہے، اچانک اور غیر معمولی گرمی سے کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں جمعے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 233 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

 تاریخ میں پہلی بار سرد ترین علاقے میں درجہ حرارت 49 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا ہے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ کینیڈا، گرمی اچانک بڑھنے سے 134 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 رپورٹس کیمطابق صرف برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں 69 اچانک اموات رپورٹ ہوئیں۔

حبس اور گھٹن سے دم توڑ جانے والے افراد میں زیادہ تر بوڑھے اور بیمار شامل ہیں۔سرد ترین علاقوں میں گرمی سے ایئر کنڈیشنر کی مانگ بڑھ گئی۔#/s#