کینیڈا میں سکول سے مزید 182بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت 

اوٹاوا: کینیڈا میں ایک اور سکول کے باہر سے مزید 182 بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔

عالمی میڈیاکے مطابق کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا میں سابقہ بورڈنگ سکول سے مزید 182بچوں کی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔

 بچوں کی عمر 7سے 15سال کے درمیان ہے جنہیں 1890سے لیکر 1970کے درمیان کیتھولک چرچ کے زیر انتظام چلنے والے سکول میں زبردستی کینیڈین معاشرے میں ہم آہنگی کے لیے تعلیم دی جاتی تھی۔


19ویں صدی میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ کے قریب بچوں کو زبردستی مسیحی بورڈنگ اسکولوں میں تعلیم دی جاتی تھی تاہم اس دوران ہزاروں بچے بیماری اور دیگر وجوہات کی بنا پر ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل بھی کینیڈا کی ریاست سسکیچوان میں سابق بورڈنگ سکول سے 751اجتماعی قبریں دریافت کی گئی تھیں جبکہ چند روز قبل بھی ایک سکول سے 215بچوں کی اجتماعی قبر برآمد ہوئی ہیں۔