کابل:طالبان نے امریکی فوج کی چھوڑی 700 گاڑیوں اور گولہ بارود پر قبضہ کرلیا۔
طالبان کے قبضے میں اس سے زائد امریکی گاڑیاں ہوسکتی ہیں،700 سے زائد گاڑیوں کا تخمینہ ان ویڈیوز کی بنیاد پر لگایا گیا جو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق طالبان نے صرف جون کے مہینے میں 715 امریکی گاڑیاں تحویل میں لیں۔
طالبان نے آرمرڈ پرسونل کیریئر گاڑیوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کردیں، ان گاڑیوں پر سوار ہو کر طالبان افغانستان کے مزید علاقوں میں اپنا اقتدار مستحکم کریں گے۔
قبضے میں لی گئی گاڑیوں میں ہموی، ٹرکس، آرٹلری گنز اور اسالٹ رائفلز شامل ہیں۔