بلااجازت مسجد الحرام آنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان

کراچی:سعودی عرب نے بلااجازت مسجد الحرام آنے پر 10ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ حج تک مسجد الحرام اور اس کے آس پاس اجازت نامے کے بغیر آنے والوں پر دس ہزار سعودی ریال کا جرمانہ عائد کیاجائے گا۔

 منا، مذدلفہ اور عرافات آنے پر بھی پابندی ہو گی۔ دوسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ بھی ڈبل کر دیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق جن افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگ چکی ہے انہیں مسجد نبوی اور مسجد حرام میں آنے کی اجازت ہو گی۔

اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس وبا جب تک ختم نہیں ہوتی جرمانے کی سزا نافذ رہے گی۔