گوادر: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کو افغانستان کی صورتحال سمجھ نہیں آرہی، بہت کنفیوژ ہے، بھارت سب سے زیادہ مشکل میں ہے۔
بھارت نے افغانستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔
انہوں نے گوادر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی صورتحال امریکا کو بھی سمجھ نہیں آرہی، افغانستان کے بارے میں امریکا کنفیوژ ہے،افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام نے کرنا ہے۔
اس وقت بھارت سب سے زیادہ مشکل سے دوچار ہے، بھارت نے افغانستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررکھی ہے، افغانستان میں سب سے بڑا لوزر بھارت ہے۔
لاہور دھماکوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں،ثابت ہوگیا بھارت دہشتگردی میں ملوث ہے۔
اسی طرح انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک خدشہ یہ ہے کیونکہ ادر سنٹرل ایشیاء سے منسلک ہورہا ہے اوتاجکستان، ازبکستان گوادر کے ساتھ منسلک ہوجائیں گے۔
ازبکستان کے دورے پر بھی جاؤں گا،اس لیے چاہتے ہیں افغانستان میں امن ہو، ایرانی صدر سے بھی بات کی، تاکہ افغانستان میں سول وار، انتشار نہ ہو، سول وار کا سب سے زیادہ نقصان افغانیوں کو تو ہوگا لیکن ہمسایہ ممالک کو بھی اس کا نقصان ہوگا، کوشش ہے طالبان سے بات کریں تاکہ افغانستان میں سیاسی طور پرمسئلہ حل ہوجائے۔
انہوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ گوادر آنے کے دومقاصد ہیں ایک گوادر فری زون کا افتتاح اور دوسرا بلوچستان کی ترقی،گوادر پاکستان کا ایک فوکل پوائنٹ بننے لگا ہے، جس سے پاکستان اور بلوچستان کا بہت فائدہ ہوگا، یہاں ترقی نہ ہونے کی وجہ پانی کا مسئلہ، بجلی، گیس، سڑکوں کا جال جس سے باقی علاقوں کو اس سے جوڑنا تھا، لیکن اب یہاں ساری چیزوں پر کام شروع ہوگیا ہے۔
پانی، توانائی کے پراجیکٹ بن رہے ہیں، ایئرپورٹ بننے سے ساری دنیا کے ساتھ جڑجائیں گے، ہم چینی سرمایہ کاروں کو بہترین خدمات اور سہولیات فراہم کریں گے، ہماری حکومت آئی تو ہم نے دیکھا سرمایہ کاروں کے راستے میں بڑی رکاوٹیں ہیں، ہمارا بڑا مسئلہ ہماری ایکسپورٹ بڑھی ہی نہیں، جب ایکسپورٹ پر توجہ نہیں دیں گے، توامپورٹ بڑھ جاتی ہیں، ڈالر نہیں آئیں گے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوتاہے، پھر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ باہر سے سرمایہ کار آئیں، ان کو گوادر میں سرمایہ کاری کے مواقع دیں تاکہ دولت بڑھے، حکومت کوشش کررہی ہے،18ویں ترمیم کے بعد بہت سارے کام رک گئے ہیں، وفاق میں کام ہوتا ہے لیکن صوبوں میں جاکر کام رک جاتا ہے، وفاق اور بلوچستان کے درمیان بڑی اچھی روابط ہیں، سرمایہ کاروں کو سہولتیں دیں گے تو مزید سرمایہ کار بھی آئیں گے۔
چین کے ساتھ ہماری دوستی ہے، اس کا ہمیں بہت فائدہ ہے، ہم سرمایہ کاری کیلئے اپنی لوکیشن اور چینی دوستی کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ گوادر کے لوگوں کو ٹیکینکل ٹریننگ دینا ہوگی، گواد رمیں 500 بیڈ کا ہسپتال بن رہا ہے، بلوچستان اور گوادر کی ترقی، گوادر میں یونیورسٹی میں بنائیں گے، بلوچستان کو 730 ارب کا ترقیاتی پیکج دیا ہے۔
اس کا مقصد مواصلاتی نظام کو بہتر بنائیں گے۔انسانی ترقی پر توجہ دیں گے، احساس پروگرام کے ذریعے لوگوں کو قرض دیں گے، ہیلتھ کارڈ دیں گے، ہاؤسنگ کے لیے مائیکروفنانس کے ذریعے سبسڈی پر گھربنانے کیلئے قرض دیں گے۔