طورخم امیگریشن مرکز این سی او سی کی نئی ہدایات تک بند رہےگی۔ وزارت داخلہ

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی ہدایت پرطورخم بارڈر ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردی گئی ہے

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق طورخم بارڈرپرہرقسم کی آمدورفت بند کردی گئی ہے، امیگریشن این سی اوسی کی اگلی گائیڈ لائنز تک بند رہے گی۔

اس متعلق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ کورونا وبا کے باعث طورخم بارڈر کو آج ہر طرح کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے، پاک افغان سرحد پر طورخم امیگریشن مرکزاین سی او سی کی نئی ہدایات تک بند رہے گا۔

واضح رہے کہ  افغانستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور پھیلاؤ کے باعث پاک افغان طورخم بارڈر پر پیدل آمد و رفت دو ہفتے پہلے ہی سے بند کردی گئی تھی جبکہ  کارگو گاڑیوں کو دونوں اطراف سے آنے جانے کی اجازت  تھی اور یہ پالیسی 17جون سے نافذ العمل تھی،تاہم این سی او سی کی ہدایت کے مطابق بارڈر پر اب ہر قسم کی آمدورفت تاحکم ثانی بند کردی گئی ہے ۔