ماسکو:روس کے مشرق بعید میں اے این 26طیارے کے جائے حادثہ سے 19 لاشیں تلاش کر لی گئی ہیں۔
تاس نیوز ایجنسی نے بدھ کے روز جائے وقوعہ پر موجود وزارت ہنگامی صورتحال کے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت امدادی اہلکاروں کو 19 متاثرین کی لاشیں مل چکی ہیں۔
بیشتر متاثرین کی شناخت کیلئے جنیاتی تجزیہ کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ اب تک صرف ایک شخص کی شناخت کی جا سکی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق وزارت نے تصدیق کی ہے کہ 19متاثرین کی لاشیں کامچاٹکا کے ساحل سے دور سمندر سے ملی ہیں جبکہ تلاش کی کارروائیاں جاری ہیں۔
منگل کے روز 28 افراد کو لیکر جانیوالے اے این -26 ہوائی جہاز سے روس کے مشرق بعید میں رابطہ منقطع ہو گیا تھا جو پٹروپاولوسک-کامچاٹسکی سے پالانا جا رہا تھا۔