میکسیکو سٹی:میکسیکو میں رواں سال کے دوران اب تک 174 اجتماعی قبروں سے 393 لاپتہ افراد کی تشدد زدہ نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق نائب وزیر داخلہ و انسانی حقوق الیجنڈرو انکناس نے کہا کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 297 اجتماعی قبریں دریافت ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ میکسیکو میں 2006 کے آخر میں فوج کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا جس کے دوران اب تک 3لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔