دبئی کے جبل علی بندرگاہ پر سمندری جہازمیں زوردار دھماکہ

دبئی:دبئی کے جبل علی بندرگاہ پر سمندری جہازمیں زوردار دھماکا ہو ا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


امارت دبئی کے میڈیا دفتر نے ایک ٹویٹ میں دھماکے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ دبئی کے جبل علی بندرگاہ پر کھڑے سمندری جہاز میں کنٹینر کو آگ لگ گئی جس کے باعث ایک زوردار دھماکہ ہوا۔

 جبل علی دنیا کی نویں اور خطے کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔ دبئی سول ڈیفنس ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل جاری رہا۔

دھماکا کے باعث فی الحال کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کنٹینر میں آتش گیر مواد موجود تھا لیکن تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

بندرگاہ کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں کہ جہازوں کی معمول کی نقل و حرکت بغیر کسی خلل کے جاری رہے۔

 دھماکہ اتنا شدت کا تھا کہ دور دور تک سنا اور محسوس کیا گیا جس کی وجہ سے بندرگاہ سے 15 کلو میٹر کے فاصلے پر عمارتیں لرز اٹھیں، مکانوں کی کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

مقامی وقت کے مطابق دھماکہ رات11بج کر 25 منٹ پر ہوا  اور سوشل میڈیا پر شائع کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنٹینر سے اٹھنے والی آگ کے  شعلے نے آسمان کو روشن کردیا۔ 

 دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اسے سیٹلائٹ سے بھی دیکھا گیا۔عینی شاہد کے مطابق اس نے آسمان پر سورج کی طرح کچھ پیلا آتے دیکھا اور اس کے بعد ایک زوردار آواز سنائی دی۔mk