سوڈان، اسٹیڈیم میں خوفناک دھماکے سے ہلاکتیں

  خرطوم: سوڈان کے بندرگاہی شہر کے العامر کلب میں کھیلوں کے مقابلے کے دوران زوردار دھما کے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

  غیر ملکی  میڈیا  کے مطابق سوڈان کے بندرگاہی شہر میں کھیلوں کے مقابلہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بیرون ملک سے بھی کئی کھلاڑی مدعو تھے۔

 کھیلوں کے مقابلے کے دوران اسٹیڈیم میں اچانک خوفناک دھماکا ہوا اور شائقین میں بھگدڑ مچ گئی۔

 دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 تاحال کسی شدت پسند جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اسی شہر میں ایک ہوٹل پر حملے کو بھی سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنادیا تھا۔