کنگ فہد کاز وے اتھارٹی نے بیرون مسافروں کی سعودی عرب میں داخلے کے حوالے سے نئی شرائط جاری کر دیے ہیں، جس کے تحت سعودی عرب میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کیلئے کورونا کا بوسٹر ڈوز لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
کنگ فہد کاز وے اتھارٹی کی جاری کردہ نئی قواعد و ضوابط کے مطابق جن لوگوں نے کرونا ویکسین سینوفرما اور سینوویک کی دو خوراکیں پوری کرلی ہیں ، ان کو سعودی عرب میں داخلے کیلئے سعودی حکومت کی تصدیق کردہ ویکسین کی بوسٹر ڈوز لازمی لینا ہوگی، بصورت دیگر سعودیہ میں ان کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
نئی شرائط کے تحت جن لوگوں نے کرونا ویکسین سینوفرما اور سینوویک کی دو خوراکیں پوری کرلی ہیں ، انھیں سعودی حکومت کی تصدیق کردہ فایزر ، ایسٹرازیناکا ، جانسن اور موڈرنہ میں سے کسی ایک ویکسین کی ایک بوسٹر خوراک لازمی لینا ہوگا۔
نئی شرائط میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ریاست میں آنے کے 72 گھنٹوں کے اندر اندر پی سی آر ٹیسٹ لینا لازمی ہوگا۔
کنگ فہد اتھارٹی کے مطابق حالیہ اقدام ترقی پزیر ممالک میں ویکسین کی افادیت کے حوالے سے ابھرنے والے خدشات کے پیش نظر جبکہ ڈیلٹا جیسے ویریئنٹ سے تحفظ کیلئے کیا جارہا ہے۔