اسلام آباد:متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کے لیے نئی شرائط عائد کردی گئی۔
متحدہ عرب امارات جانے کے لیے پاکستانیوں کے لیے نادرا سے جاری کورونا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے نئے سفری احکامات جاری کردئے۔
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ نے وزارت خارجہ کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔
نادرا کا سرٹیفکیٹ وزارت خارجہ اور یو اے ای سفارتخانے سے تصدیق کرانا لازمی ہوگا۔
سفارتکاروں اور ان کے اہلخانہ پر بھی کورونا سرٹیفکیٹ کی شرط لازم ہوگی۔ پالیسی پر اطلاق یکم اگست سے ہو گا۔