برلن: جرمنی میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی جرمنی میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، طیارہ حادثے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
طیازرہ اسٹٹ گارٹ کے جنوب میں اسٹینئبرن کے قریب ونڈ لینڈ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، طیارے نے صبح اسٹٹ گارٹ کے ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی۔
رپورٹ کے مطابق امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا، حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی لیکن طیارے سے ایک فلائٹ ریکارڈ ملا ہے۔
دوسری جانب امریکی ریاست کیلی فورنیا کی کاؤنٹی ناپا میں ایک انجن والا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔
ریسکیو آپریشن کے دوران کے طیارے کا ملبہ جنگلات سے مل گیا، طیارے میں سوار تینوں افراد موقع پر ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ اور دو مسافر شامل ہیں۔
فیڈرل ایوی ایشن کے حکام کا کہنا تھا کہ پائلٹ نے ایئرپورٹ کے رن وے تک پہنچنے کے لیے دوسرا راستہ اختیار کرنے کی کوشش میں درختوں میں پھنس گیا اور نکلنے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہوگیا۔