شدید لڑائی کے بعد طالبان قندھار میں داخل 

کابل: افغانستان میں طالبان شدید لڑائی کے بعد قندھار میں داخل ہو گئے۔حکومت کی جانب سے قندھار میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا،ٹیلی فون سروس بھی مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

افغان حکومت کی جانب سے قندھار جیل میں قید طالبان کو ہنگامی طور پر کسی دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا۔

 گزشتہ روز گورنر قندھار نے کہا تھاکہ کابل میں موجود کچھ افراد نے قندھار پر طالبان کے قبضے کی راہ ہموار کی اور ان افراد کی ایک ٹیلی فون کال پر 10 سے 12 چوکیاں خالی کر دی گئیں۔ جس پر طالبان نے بغیر کسی مزاحمت کے قبضہ کر لیا۔

انہوں نے کہاکہ کہ سیاسی طور پر طالبان قندھار شہر پر قابض ہو چکے ہیں تاہم ابھی لڑائی ختم نہیں ہوئی اور کابل میں بیٹھے جن افراد نے طالبان کا ساتھ دیا ہے جلد ان کے نام منظر عام پر لاؤں گا۔