اے اللہ ہم حاضر ہیں، وادی مکہ لبیک اللھم لبیک کی صداؤں سے گونج اُٹھی۔ حج کا بنیادی رکن "وقوف عرفہ" آج ادا کیا جارہا ہے۔
مناسک حج کی ادائیگی کےسلسلے میں عازمینِ حج کل خیموں کے شہرمنیٰ پہنچے تھے جہاں عازمین رات بھرمنیٰ میں عبادات میں مصروف رہے۔
نماز فجر کے بعد عازمین رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے میدان عرفات روانہ ہوگئے جہاں حج کا اہم رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔
عازمین عرفات میں مسجد نمرہ سے خطبہ حج سنیں گے، بعد ازاں ظہر اور عصر کی نمازیں ایک وقت میں قصر کرکے پڑھی جائیں گی اور پھر غروب آفتاب کے بعد حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ اس سال کورونا کی وجہ سےصرف سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار ملکی اور غیر ملکی افراد حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔