سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں عید الاضحیٰ آج منائی جارہی ہے

 سعودی عرب،یو اے سمیت خلیجی ملکوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

جاپان، انڈونیشیا، کینیڈا، امریکا اور برطانیہ سمیت مختلف یورپی ملکوں میں بھی مسلمان آج عید الاضحیٰ منا رہے ہیں-

مکہ مکرمہ،مسجد الحرام میں نماز عید الاضحیٰ ادا کر دی گئی نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔جن میں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کیو ور کورونا کی وجہ سے سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا۔

عید الاضحیٰ کے موقع پرکورونا وبا کے خاتمے اورامت مسلمہ کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔

منیٰ، مکہ مکرمہ، جدہ، مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے دیگر شہروں میں خصوصی مذبح خانوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات ہوئے جس کے بعد سے وہاں بھی سرکاری مذبح خانوں میں قربانی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت کئی دوسرے ممالک میں عیدالاضحیٰ کل یعنی 21 جولائی 2021 کو منائی جائے گی۔