افغان کرنل کے گھر سے پاکستان کا شناختی کارڈ برآمد 

چمن:طالبان نے افغانستان کے سرحدی ضلع سپین بولدک میں افغان کرنل ایوب کاکی کے گھر سے پاکستان کاقومی شناختی کارڈ برآمد کرلیا۔

 برآمد شناختی کارڈ میں چمن کارہائشی پتہ درج ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان کے سرحدی ضلع سپین بولدک پر طالبان نے چھاپہ مارا۔

 اس دوران افغان کرنل ایوب کاکی کے گھر سے پاکستان کاقومی شناختی کارڈ برآمد ہوا۔

افغان کرنل کے گھر سے برآمدشناختی کارڈ میں چمن کارہائشی پتہ درج ہے جبکہ شناختی کارڈ2002میں جاری ہوا اور 2007میں اس کی میعادختم ہوگئی،جس کے بعد افغان فوجی نے پاکستان کا قومی شناختی کارڈ کیسے بنوایا سوال اٹھ گئے۔