پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے زیر اہتمام کانگو میں ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں انسانی خدمات کے اعتراف میں اہلکاروں کو یو این میڈلز دیئے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کثیر قومی مشترکہ میڈل پریڈ کا انعقاد ہوا ہے جس میں پاکستانی دستے کے علاوہ چین، انڈونیشیا اور یوراگوئے کے دستے شریک ہوئے ہیں۔
تقریب میں میں پاک فوج کیجانب سے یو این فورس کمانڈرمہمان خصوصی تھے، اس رنگا رنگ تقریب میں سول وفوجی حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے انعقاد کومشن ہیڈ کوارٹر، فورس کمانڈراوراقوام متحدہ کے تنظیمی ڈھانچے نے سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں مختلف نوعیت کی حربی مشقیں اور ثقافتی شو کاانعقاد کیاگیا اور پاک فوج کےامن دستوں نےچیلنجنگ ٹاسک کا مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پریڈ کے دوران بغیر اسلحہ لڑاکا ڈرلزاور ثقافتی شوز کا انعقاد کیا گیا جبکہ فوجی بینڈز نے مسحور کن دھنیں بکھیریں۔
خیال رہے تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاک فوج اس وقت اقوام متحدہ کے امن مشن کی تاریخ میں سب سے زیادہ فوجی دستے بھیجنے والا ملک بن چکا ہے۔