نئی دہلی: بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ جموں و کشمیر میں گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔
بھارتی فوج کا ٹو ففٹی فور اے اے ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر میں رنجیت ساگر ڈیم کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فوج کے ہیلی کاپٹر کے جھیل میں گر کر تباہ ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔
کٹھوعہ ضلع کے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں جموں کشمیر پنجاب سرحد کے قریب کٹھوعہ ضلع کھن پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہوگیا تھا۔
ایچ ایل دھرو ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے بعد گر کر تباہ ہوا تھا، اس سے قبل ایک مگ 21 ہائسن طیارہ جنوری میں لینڈنگ کے وقت راجستھان کے سورت گڑھ میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔