طالبان مذاکرات، امریکا کا پاکستان سے متعلق اعتراف

واشنگٹن:ترجمان امریکی دفترخارجہ نیڈ پرائس نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کو مذاکرات کے لیے آمادہ کیا، پاکستان کی افغان امن عمل میں اہم پوزیشن ہے۔

جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے بھی پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں، افغان امن عمل میں پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

 ترجمان امریکی دفترخارجہ نیڈ پرائس کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ افغان امن عمل کے لئے پاکستان اورامریکا کے قریبی رابطے ہیں، حالیہ تنازع میں جس نتیجے کی تلاش ہے، پاکستان اس میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔دونوں ممالک مل کر کام جاری رکھیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے بھی پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں، افغان امن عمل میں پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں۔