نیویارک:امریکا میں پینٹاگون کے قریب واقع میٹرو سٹیشن پر فائرنگ کے بعد پینٹاگون کو سیل کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹا گون کے قریب واقع میٹرو سٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں پینٹاگون کے اہلکار سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے،فورسز نے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔
واقعے کے ایک گھنٹے بعد پینٹاگون میں لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا تھا، ریاست ورجینیا میں واقع پینٹا گون امریکی فوج کا ہیڈکوارٹر ہے۔