ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کوویڈ ویکسین پروگرام کیلئے 50 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق منصوبہ پاکستان کے نیشنل ڈپلائمنٹ اینڈ ویکسینیشن پلان کیلئے معاون ہوگا۔
اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ منصوبے سے کوویڈ ویکسین کی 39 لاکھ80 ہزارخوراکیں ، سیفٹی باکس اور سرنجیں حاصل کی جاسکیں گی ۔
پاکستان کو یہ رقم اے ڈی بی کے دسمبر2020 میں شروع کئے جانے والے 9 ارب ڈالر مالیت کے ایشیاء پیسیفک ویکسین تک رسائی کی سہولت کے پروگرام کے تحت فراہم کی جارہی ہے۔