نئی دہلی:چینی سرحد پر ایک بار پھر بھارت کی جانب سے جارحیت کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، ا مریکا بھی بھارت کی مدد کو آگیا۔
میڈیرپورٹس کے مطابق بھارتی فوجی حکام نے بتایاکہ چینی سرحد پرتعینات بھارتی فوجیوں کو جدید امریکی اسلحہ فراہم کردیا گیا ہے۔
جدید سگ سوئر سات سو سولہ رائفلز سے مسلح بھارتی فوجی بلند مقامات پرتعینات کردئیے گئے، گوگرا ہائیٹس میں چین سے جھڑپ کے بعدبھارتی فوجیوں کو جدیداسلحہ دیا گیا۔
بھارتی فوجی حکام کا کہنا تھاکہ لداخ اورگلوان وادی میں جھڑپ کے بعد ڈیڑھ لاکھ جدید رائفلزکاآرڈردیا گیا تھا، کھیپ ملنے کے بعد بلند حربی محاذ پر فوجیوں کو جدید رائفلزفراہم کی گئی ہیں۔
بھارتی فوجی حکام کے مطابق سگ سوئررائفل کی رینج پانچ سو میٹرہے وربلند حربی مقام پرموثرہے جبکہ امریکی رائفل سگ سوئرسات سو سولہ استعمال میں نہایت آسان ہے۔
واضح رہے کہ مشرقی لداخ کے علاقے گوگرا ہائٹس میں ایک بار پھر بھارت اور چینی فوجی آمنے سامنے آگئے ہیں، یہ مڈبھیڑ لائن آف ایکچول کنٹرول سے متعلق فریقین کے درمیان کورکمانڈر مذاکرات کے تقریبا ایک ہفتے بعد ہوئی۔
یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول لائن پر چین نے بھارت کے ایک ہزار مربع کلو میٹر کے رقبے پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔
ان میں وادی گلوان میں بیس مربع کلومیٹر اور پینگونگ تسو جھیل کا پینسٹھ مربع کلو میٹر اور چوشل میں بیس مربع کلو میٹر کا علاقہ شامل تھا، یہ صورت حال بھارتی فوج کے ہاتھوں چینی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پیدا ہوئی تھی۔