واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ جل اور میں ان تمام لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں جو اسلامی سال کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور محرم کے مہینے میں تاریخی قربانیوں کو یاد کر رہے ہیں۔
ہم انصاف، مساوات اور ہمدردی کی آفاقی اقدار کے احترام میں آپ کے ساتھ شامل ہیں۔
امریکی صدر کی جانب سے مسلمانوں کو نئے اسلامی سال کی مبارک باد دینے پر مسلمانوں کی جانب سے انہیں سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے اور ان کے اس اقدام کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے
خیال رہے کہ صدر جو بائیڈن پہلے امریکی صدر نہیں، جن کی جانب سے مسلمانوں کے نئے اسلامی سال کے آغاز پر مبارک باد پیش کی گئی ہو، اس سے قبل بھی کئی امریکی صدور مسلمانوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر چکے ہیں -